امانت راہی نے رائٹربائواصغرکا لکھا گیت’’رکشے دی لائی میں بریک‘‘ ریکارڈکروادیا

جمعہ فروری 13:07

امانت راہی نے رائٹربائواصغرکا لکھا گیت’’رکشے دی لائی میں بریک‘‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2019ء)معروف فوک گلوکارامانت راہی نے اپنے نئے گیت ’’رکشے دی لائی میں بریک سوہنیے ‘‘ کی ریکارڈنگ گلشن سٹوڈیو شیخوپورہ میں مکمل کرلی ہے ، گیت کی خوبصورت ومنفردشاعری معروف رائٹربائواصغرعلی نے لکھی ہے، اس گیت کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغازبہت جلدملک بھرکے خوبصورت مقامات پرکردیا جائے گا، جس میں نامورومعروف فنکار حصہ لیں گے،ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے گلوکارامانت راہی نے بتایا کہ ایک عرصے کے بعد بائواصغرعلی کے لکھے ہوئے گیت کی ریکارڈنگ کروائی ہے،جس کے بول ہمارے کلچر کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کے ماضی میں گائے ہوئے گیت’’مزاراں اتے جا کے دیوے اسیں بالدے رئے‘‘نے ملک بھرمیں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی ،امیدہے کہ یہ نیا گیت بھی عوام کی پسندآئے گا اور ان کی امیدوں پر پورا اترے گا۔

متعلقہ ستارے‎ :

Bao asghar

بائواصغر

Bao asghar

وقت اشاعت : 08/02/2019 - 13:07:20

Your Thoughts and Comments