جنید خان ڈرامہ سیریل "ہانیہ" میں پہلی بار ولن کے کردار میں نظر آئیں گے

جمعہ 8 فروری 2019 19:57

جنید خان ڈرامہ سیریل "ہانیہ" میں پہلی بار ولن کے کردار میں نظر آئیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) معروف اداکار جنید خان پہلی دفعہ نئے روپ میں ڈرامہ سیریل "ہانیہ "میں منفی کردار ادا کررہے ہیں، ڈرامہ سیریل ہانیہ بہت جلدDigital ARY پر نشر ہوگا۔ جنید خان کے مداح پہلی دفعہ انہیں زویا ناصر کے ظالم شوہر کا کردار نبھاتے دیکھیں گے۔ اس سے قبل جنید خان نے ولن کا کردار ادا نہیں کیا، اس ڈرامہ میں جنید خان اپنی بھر پور صلاحیتوں کا اظہار کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر کردار میں اپنی صلاحیت کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں اسی لئی"- ہانیہ" ---میں کردار نبھانے میں بہت مزہ آیا۔ جنید خان نے مزید کہا کہ ہانیہ کی کہانی ایک عام معاشرتی مسئلہ کو اجاگر کرتی ہے جس میں لڑکی کے والدین بغیر تصدیق کے کسی بھی انجان لڑکے سے اپنی بیٹی کی شادی کردیتے ہیں، یہ مسئلہ بہت سنگین صورتحال اختیار کر رہا ہے جو فوری حل طلب ہے۔ ڈرامہ کی ہدایت قاسم علی مورید اور تحریر ڈور وے انٹر ٹینمنٹ کی ہے۔ ڈرامہ میں عصامہ طاہر، تنویر جمال، مریم مرزا، غنا علی، وسیم عباس، فردوس جمال اور حسن احمد نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/02/2019 - 19:57:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :