ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر سپر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ6 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ مرزا کی سوانح حیات پہلے ہی منظرعام پر آچکی ہے، فلم کی عکس بندی کا آغاز جلد ہونے امکان

جمعہ 8 فروری 2019 21:15

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر سپر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2019ء) بھارتی ٹینس اسٹار اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی کا آغاز جلدکر دیا جائے گا۔6 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات پہلے ہی منظرعام پر آچکی ہے، اب پروڈیوسر رونی اسکریو والا نے کئی ماہ تک رابطوں کے بعد معاملات طے کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں ثانیہ مرزا کی جدوجہد، کیریئر میں اتارچڑھا اور شعیب ملک سے شادی سمیت ان کی زندگی سے جڑی مختلف حقیقتوں کو عکس بند کیا جائے گا۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کو پردہ اسکرین پر دیکھنا ان کے لییحیرت انگیز تجربہ ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی اسپورٹس شخصیات کی زندگی پر کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں، میری کوم، دنگل، گولڈ ، بھاگ ملکھا بھاگ اور ایم ایس دھونی فلموں میں اسپورٹس اسٹارز کی زندگی کا احاطہ کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/02/2019 - 21:15:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :