ڈانس نمبرز کرنے پر شرمندہ نہیں ہوں، ملائیکا اروڑا

اتوار 10 فروری 2019 16:20

ڈانس نمبرز کرنے پر شرمندہ نہیں ہوں، ملائیکا اروڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء)منی بدنام ہوئی اور انار کلی ڈسکو چلی سمیت متعدد ڈانس نمبرز پر پرفارمنس کرنے والی اداکارہ اور ڈانسر ملائیکا اروڑا نے کہاہے کہ وہ ایسے گانوں میں پرفارمنس کرنے پر شرمندہ نہیں ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایسے گانوں کو ڈانس یا آئٹم سانگس کے ناموں میں قید نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ملائیکا اروڑا کے مطابق انہوں نے متعدد گانوں میں ڈانس پرفارمنس کی اور انہیں کبھی بھی ایسی پرفارمنس میں شرمندگی محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں کبھی کوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ان کے مطابق انہوں نے ایسے گانوں میں بھی پرسکون ماحول میں پرفارمنس کی اور انہیں اس بات کا بھی بھرپور احساس رہا ہے کہ وہ کیا کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی ایسے گانوں پر اعتراض اٹھاتا ہے تو دوسرے لوگوں کو آگے آکر ایسے معاملے پر بات کرنی چاہیے اور انہیں سمجھانا چاہیے۔ملائیکا اروڑا نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ انہوں نے متعدد مشہور گانوں پر پرفارمنس کی اور انہیں ایسی پرفارمنس سے پیار ہے۔
وقت اشاعت : 10/02/2019 - 16:20:15

Rlated Stars :