اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

اللہ سب مسلمانوں کواپنے گھر کی زیارت اور نبیﷺ کے روضہ رسول پر حاضری کا شرف نصیب فرمائیں

پیر فروری 15:04

اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے عمرہ کی سعادت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر)معروف اسٹیج پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

عمرے کی ادائیگی کے بعد انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اللہ کے گھر کی زیارت کا موقع نصیب ہوا ،انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھر آکر جس قدر روحانی سکون میسر آیا ہے اس کو ہم لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے کہا کہ اللہ سب مسلمانوں کواپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائیں اور اپنے پیارے نبیﷺ کے روضہ رسول پر حاضری کا شرف نصیب فرمائیں۔

وقت اشاعت : 11/02/2019 - 15:04:03

Your Thoughts and Comments