ملتان، ابرار الحق کے کنسرٹ کے دوران جھگڑا،

بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی کچھ منچلے نوجوان ڈانس کرنے کے لیے اسٹیج پر چڑھ گئے جس سے انتظامیہ اور نوجوانوں میں جھگڑا ہوا

پیر فروری 16:19

ملتان، ابرار الحق کے کنسرٹ کے دوران جھگڑا،
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) ملتان میں معروف گلوکار ابرار الحق کے میوزک کنسرٹ کیدوران شائقین اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ایک ہاؤسنگ کالونی کی انتظامیہ کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرایا گیا تھا، جس میں گلوکار ابرار الحق پرفارم کر رہے تھے۔

اس دوران کچھ منچلے نوجوان ڈانس کرنے کے لیے اسٹیج پر چڑھ گئے جس سے انتظامیہ اور نوجوانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔جھگڑے کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس سے کئی نوجوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا اور لائٹیں بند کرد ی گئیں۔دوسری جانب جھگڑے کے بعد ابرار الحق کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/02/2019 - 16:19:10

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments