اسٹیج کوخواہ مخواہ بدنام کیا گیا، فیملیز اسٹیج ڈراموں کو دیکھنے آتی ہیں‘طارق ٹیڈی

عوام اسٹیج ڈراموں کو اچھی تفریح سمجھ کریہاں ہروقت گزارنا اور انجوائے کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں

پیر فروری 17:56

اسٹیج کوخواہ مخواہ بدنام کیا گیا، فیملیز اسٹیج ڈراموں کو دیکھنے آتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) معروف اسٹیج اداکارطارق ٹیڈی نے کہا ہے کہ فلموں کی نسبت اسٹیج کا معیار بہترہے۔فلموں میں اتنا کچھ دکھانے کے باوجود لوگ سینما ہالز کا رخ نہیں کررہے۔جبکہ دوسری طرف بھارت کے سپرسٹارفنکاروں کی فلمیں بھی بری طرح فلاپ ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج کوخواہ مخواہ بدنام کیا گیا ہے۔اسٹیج پرتوفلموں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اداکارطارق ٹیڈی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگ مہنگے داموں ٹکٹ خریدتے ہیںاور فیملیزکیساتھ اسٹیج ڈراموں کا رخ کررہے ہیں۔اور اسٹیج ہالزمیں کافی رونق ہوتی ہے۔جبکہ سینما ہالز میں لوگ نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری فلمیں نہ پیش کرنے کی وجہ سے لوگوں کا رجحان فلموں سے ہٹ گیا ہے۔اور اس کی جگہ عوام اسٹیج ڈراموں کو اچھی تفریح سمجھ کریہاں ہروقت گزارنا اور انجوائے کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/02/2019 - 17:56:59

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments