گلوکارافضل ماہی نے کلاسیکل گائیک استاداسدعلی کی شاگردی اختیارکرلی

موجودہ دور میں اصل گائیکی کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنا بھی ایک فن ہے، استاداسدعلی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 فروری 2019 12:26

گلوکارافضل ماہی نے کلاسیکل گائیک استاداسدعلی کی شاگردی اختیارکرلی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 فروری 2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) معروف فوک گلوکارافضل ماہی نے کلاسیکل گائیک استاداسدعلی کی شاگردی اختیارکرلی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزفوک گلوکارافضل ماہی نے استاداسدعلی کو پھولوں کا ہارپہنا کر باقاعدہ ان کی شاگردی کرلی ،اور مٹھائی کھلائی ،شوبزسے وابستہ شخصیات نے افضل ماہی کواستاداسدعلی کی شاگردی اختیارکرنے پر انکو مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر استاداسدعلی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنا بھی ایک فن ہے۔انہوں نے کہا کہ صدیوں سے کلاسیکل موسیقی برصغیر کا حصہ رہی ہے اور نامور گائیک بادشاہوں اور راجاؤں کے دربار میں گائیکی کی بدولت بڑا مقام رکھتے تھے ،راجہ ، مہاراجہ گلوکاروں کو بڑی عزت اور مرتبہ دیا کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ چیزیں بدلنی شروع ہو گئیں اور آج کلاسیکل موسیقی کا فن زوال پذیر ہوتا جا رہا ہے اس حوالے سے حکومت کو چاہیے کہ اس فن کو زندہ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اصل گائیکی ہی کلاسیکل موسیقی ہے۔
وقت اشاعت : 12/02/2019 - 12:26:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :