ایز کارپ کارپوریشن انٹرٹینمنٹ نے مقامی کلچرل سینٹر میں سوشل میڈیا ویڈیو مقابلے کا انعقاد کیا۔

’میرا شہر، میری کہانی‘ کے عنوان سے یہ مقابلہ تقریب میں اے زیڈ کارپوریشن کے عہدے داران کے علاوہ امریکی کلچرل اتاشی جناب اسٹیفن ویلن کے علاوہ فلمی اور ٹی وی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی

منگل 12 فروری 2019 15:10

ایز کارپ کارپوریشن انٹرٹینمنٹ نے مقامی کلچرل سینٹر میں سوشل میڈیا ویڈیو مقابلے کا انعقاد کیا۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) ایز کارپAZCORP کارپوریشن انٹرٹینمنٹ نے مقامی کلچرل سینٹر میں سوشل میڈیا ویڈیو مقابلے کا انعقاد کیا۔ ’میرا شہر، میری کہانی‘ کے عنوان سے یہ مقابلہ دو تنظیموں کے تحت ہوا جن میں ٹیم محافظ اور بسیلا اینڈ دی اسٹریٹ کریو شامل ہیں۔ اس مقابلے کا مقصد معاشرے میں اظہارِ رائے کی آزادی اور تخلیقی مکالمے کو فروغ دینا تھا۔

اس کے تحت سوشل میڈیا پر ایک تحریک چلائی گئی تاکہ فلم ساز افراد ایسے موضوعات پر تخلیقات پیش کریں جو ٹیم محافظ اور بسیلا کے معیارات اور منشور کے تحت بنائی جائیں۔ اس ضمن میں اے زیڈ کارپوریشن کے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر رہنما ہدایت دیدی گئی تھیں۔ٹیم محافظ میں کثیرلسانی، کثیرقومی اور مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے 10 نوعمر ہیروز پیش کئے گئے جو معاشرتی برائیوں اور ناسور سے لڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بسیلا اینڈ دی اسٹریٹ کریو ایک لڑکی کی کہانی ہے جو لیاری گینگ وار میں اپنے والدین کھودیتی ہے اوربعد ازاں اس کی پرورش خواجہ سرا عزیزہ کے ہاتھوں ہوتی ہے۔ برانڈ کے تحت ویڈیو مقابلے کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں ٹیم محافظ کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی، عقیدے اور مذہب کی آزادی اور سماجی انصاف تھا۔ جبکہ بسیلا اینڈ دی اسٹریٹ کریو کے تحت بنیادی انسانی حقوق، بچوں کے اغوا، گھریلو تشدد، شہری صحافت اور اظہار کی آزادی جیسے موضوعات پر تخلیقات پیش کی گئیں۔

مقابلے کے بعد تین بہترین ویڈیو کو انعامات دیئے گئے۔ ان میں ایک لاکھ روپے کا اول انعام عصر احمد کی فلم ’آدھا پیکٹ‘ کو دیا گیا۔ 50 ہزار روپے کا دوسرا انعام زورینہ خواجہ کی تخلیق ’لائٹر ماچس‘ کو ما اور 25 ہزار روپے کا تیسرا انعام ماہ رخ مرچنٹ کی فلم ’غیرضروری‘ کے حصے میں آیا۔ اس سے قبل دس بہترین منتخب فلمیں دکھائی گئی تھیں۔اس تقریب میں اے زیڈ کارپوریشن کے عہدے داران کے علاوہ امریکی کلچرل اتاشی اسٹیفن ویلن کے علاوہ فلمی اور ٹی وی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور ججز کے فرائض انجام دییے جن میں یوسف بشیر قریشی ،ثروت گیلانیٰ، عدنان صدیقی اور ماریہ واسطی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 12/02/2019 - 15:10:32