پریانکاچوپڑاکے چار مومی مجسمے مادام تساؤ کے چار مختلف میوزیم میں سجیں گے

یانکا چوپڑا آج کل ہالی ووڈ مووی’’ازنٹ اٹ رومانٹک‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

منگل 12 فروری 2019 15:31

پریانکاچوپڑاکے چار مومی مجسمے مادام تساؤ کے چار مختلف میوزیم میں سجیں گے
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ مادام تسائو میوزیم کی زینت بن گیا۔ جسے دیکھ کر انہوں نے غیر معمولی ردّعمل دیا ہے۔پریانکا نے مجسمے کو دیکھ کر بہت زیادہ حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے مجسمے کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا مومی مجسمہ نیویارک کے مادام تسائو میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے اور بہت جلد دوسری جگہوں پر دیکھا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میرے مجسمے کو وہی لباس پہنا یا گیا ہے جو میں نے 2016ء کے ایمی ایوارڈز میں پہنا تھا۔پریانکا کو اپنے مجسمے میں جو سب سے اچھی چیز لگی وہ ان کی بھنویں تھیں اور سب سے خاص چیز جو لوگوں کو اس مجسمے میں نظر آئی وہ ان کی انگلی میں وہی انگوٹھی تھی جو نک جونس سے منگنی کے بعد نظر آئی تھی۔واضح رہے پریانکا چوپڑا آج کل نئی ہالی ووڈ مووی’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔مستقبل میں وہ نئی بالی ووڈ فلم ’اسکائی از پنک‘ میں نظر آئیں گی۔
وقت اشاعت : 12/02/2019 - 15:31:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :