بالی ووڈ میں سب شادی کررہے ہیں، کترینہ کیف مایوس

میں ان تمام اداکاراؤں کو کہنا چاہتی ہوں میرے لیے رکو مجھے پیچھے مت چھوڑ کر جاؤ

بدھ 13 فروری 2019 15:01

بالی ووڈ میں سب شادی کررہے ہیں، کترینہ کیف مایوس
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑا کی شادیوں پر اپنا ردعمل دیاہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف ’’فلم فیئر‘‘ کے پروگرام ’’فیمسلی فلم فیئر‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال پوچھا بالی ووڈ میں اداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں، پہلے انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھیں اور گزشتہ برس دپیکا اورپریانکا بھی پیا دیس سدھار گئیں، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔

کترینہ نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کی شادی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا سب شادی کررہے ہیں میں ان تمام اداکاراؤں کو کہنا چاہتی ہوں میرے لیے رکو مجھے پیچھے مت چھوڑ کر جاؤ۔ کترینہ کے اس جواب سے ایسا ظاہر ہورہا ہے جیسے وہ بھی شادی کرنے کے لیے بے چین ہیں اور اپنی ہم عصر اداکاراؤں کی طرح شادی کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کترینہ کیف شادی کے حوالے سے کہہ چکی ہیں کہ انہیں یقین ہے صحیح وقت پر محبت ان کی زندگی میں ضرورآئے گی۔
وقت اشاعت : 13/02/2019 - 15:01:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :