سویر اشیخ کا ویڈیو گانا عیدالفطر پر ریلیز کیا جائیگا

جمعرات 14 فروری 2019 13:16

سویر اشیخ کا ویڈیو گانا عیدالفطر پر ریلیز کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) اداکارہ ،گلوکارہ وماڈل سویر اشیخ کا ویڈیو گانا عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔ لندن میں بنائے جانے والے ویڈیو گانے میں سویرا شیخ نے گائیکی کے ساتھ اس میں ماڈلنگ بھی کی ہے جبکہ ان کیساتھ سحر علی خان کے ساتھ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک گلوکار نے ملکر گانا ریکارڈ کروایا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی ایڈیٹنگ مکمل کرلی گئی ہے اور اب اس گانے کی ویڈیو بنائی جائے گی جس میں سویرا شیخ بطور ماڈل پرفارم بھی کریں گی اور یہ ویڈیو گانا پاکستان اور یوکے میں اکٹھے ریلیز کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 14/02/2019 - 13:16:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :