میرا ویلنٹائن ڈے صرف پاکستان کیلئے ہے ،میری تمام محبتیں بھی صرف اپنے ملک کیلئے ہیں‘مہک نور

پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی سپورٹر ہوں ، اسکے تمام میچز دیکھنے کیلئے جائوں گی ‘سپر سٹار اداکارہ کی خصوصی گفتگو

جمعرات 14 فروری 2019 13:27

میرا ویلنٹائن ڈے صرف پاکستان کیلئے ہے ،میری تمام محبتیں بھی صرف اپنے ملک کیلئے ہیں‘مہک نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) اسٹیج کی سپر سٹار اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ میرا ویلنٹائن ڈے صرف پاکستان کیلئے ہے اور میری تمام محبتیں بھی صرف اپنے ملک کیلئے ہیں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن ڈے صرف ایک مخصوص حد تک محدود کر دیا گیا ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو گلاب کا پھول دیکر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں مگر یہ قطعی طور پر درست نہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارے آپس میں انسانی رشتے ہوتے ہیں وہ کسی دن کے محتاج نہیں ہوتے بلکہ اس میں ہر لمحہ محبت موجود ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ویلنٹائن ڈے صرف اور صرف اپنے ملک کے لئے مناتی ہوں کیونکہ میرا ملک ہی میرا محبت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں شامل تمام ٹیمیں ہی اپنی ہیں لیکن مجھے لاہور قلندر کی ٹیم پسند ہے اس لیے اسکی سپورٹر ہوں اور اسکے تمام میچز دیکھنے کیلئے ابوظہبی اور دبئی جائوں گی ۔مہک نور نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گی اور دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔انہیں بھی احساس ہو جائے گا کہ پاکستان ایک امن اور محبت کرنے والا ملک ہے ۔
وقت اشاعت : 14/02/2019 - 13:27:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :