ملتان سلطانز‘ کا جوش بڑھانے کیلئے گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ’وقت جنوب‘ نغمہ پیش

جمعرات 14 فروری 2019 16:21

ملتان سلطانز‘ کا جوش بڑھانے کیلئے گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ’وقت جنوب‘ نغمہ پیش
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) ’ملتان سلطانز‘ کا جوش بڑھانے کے لیے معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ’وقت جنوب‘ نغمہ پیش کیا گیا ہے۔’وقت جنوب‘ میں پنجاب کی خاص روایت اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی شان ’ملتان سلطانز‘ کو قرار دیا ۔نغمے میں دیکھا گیابچے، بڑے اور خواتین سب ہی پی ایس ایل 4 کیلئے پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطانز ہے جو اس کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہوئی۔ ٹیم کی کپتانی کے فرائض شعیب ملک سر انجام دے رہے ہیں اور بوم بوم شاہد آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کیلئے بڈنگ گزشتہ برس لاہور میں ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیے تھے۔
وقت اشاعت : 14/02/2019 - 16:21:54