بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار ہو گئیں

میں کسی سوائن کے رابطے میں نہیں آئی ،پھر بھی مجھے سوائن فلو ہوگیا‘ شبانہ اعظمی

جمعہ 15 فروری 2019 11:41

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار ہو گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار ہو گئیں، انہیںہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق شبانہ اعظمی کو سردی زکام ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور وہیں ان میں سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیںہسپتال داخل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ ’میں کسی سوائن کے رابطے میں نہیں آئی ،پھر بھی مجھے سوائن فلو ہوگیا۔خیر،بہت مشکل سے مجھے آرام اور اپنا خود احتساب کرنے کا وقت ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہ’سپتال میں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے۔ میری صحت میں تیزی سے بہتری ہورہی ہے۔شبانہ اعظمی مشہور شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہیں اور مشہور نغمہ نگار جاوید اختر ان کے شوہر ہیں۔ محترمہ اعظمی نے سال 1973میں شیام بینیگل کی فلم انکر سے فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔
وقت اشاعت : 15/02/2019 - 11:41:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :