آرزو خان کو بیہودہ رقص کرنے پر آخری وارننگ نوٹس جاری

جمعہ 15 فروری 2019 19:34

آرزو خان کو بیہودہ رقص کرنے پر آخری وارننگ نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء)اسٹیج کی اداکارہ آرزو خان کو الحمراء میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے کے دوران بیہودہ رقص کرنے پر آخری وارننگ نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ آرزو خان ان دنوں الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’سوہا جوڑا ‘‘میں پرفارم کررہی ہیں جس میں انہوں نے بیہودہ رقص کیا ۔اسٹیج منیجر رائے منظور نے انکی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی جس پر اداکارہ کو آخری وارننگ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر دوبارہ اس طرح کی کوئی حرکت کی تو الحمراء میں ہونے والے ڈراموں میں بین کر دیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 15/02/2019 - 19:34:30

Rlated Stars :