ہاں میں نک سے بڑی ہوں اور وہ بھی پورے 10 سال، پریانکا چوپڑاکا گوگل پر پوچھے گئے سوال کا جواب

ہفتہ 16 فروری 2019 12:50

ہاں میں نک سے بڑی ہوں اور وہ بھی پورے 10 سال، پریانکا چوپڑاکا گوگل پر پوچھے گئے سوال کا جواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) بالی ووڈ دیسی گرل گرل پریانکا چوپڑا کی گزشتہ سال امریکی گلوکار نک جونس کیساتھ ہونیوالی شادی دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھی تاہم اب تک ان سے شادی کے حوالے سے سوالات کئے جارہے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پروگرام میں پریانکا چوپڑا نے گوگل پر پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے ،اس دوران ان کیساتھ ہالی ووڈاداکارہ ریبل ولسن اور ایڈم ڈیوائن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس ٹاسک کے دوران پریانکا چوپڑا سے نہایت عجیب اور دلچسپ سوالات پوچھے گئے، جن میں سے ایک یہ تھا کہ کیا وہ عمر میں نک جونس سے بڑی ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں میں نک سے بڑی ہوں اور وہ بھی پورے 10سال‘۔اس جواب پر پریانکا کو ان کے ساتھی اداکاروں نے خوب سراہا۔ایک صارف نے گوگل پر پریانکا سے یہ بھی سوال کیا کہ کیا ان کی نک جونس کے ساتھ شادی ہوئی ہی جس پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ’چند ہی لوگ جانتے ہیں کہ ہماری شادی ہوچکی ہے‘۔پریانکا چوپڑا اس وقت اپنی تیسری ہالی ووڈ فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم رواں ماہ 14 تاریک کو سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔
وقت اشاعت : 16/02/2019 - 12:50:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :