تامل اداکارہ یاشیکا نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کرلی ،لاش گھر سے برآمد

ہفتہ 16 فروری 2019 16:01

تامل اداکارہ یاشیکا نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کرلی ،لاش گھر سے برآمد
چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) تامل اداکارہ یاشیکا نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کرلی اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل اداکارہ یاشیکا نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے موت سے قبل اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجے تھے جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ محبت میں ناکامی کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھانے جارہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یاشیکا اپنے دوست موہن بابو کے ساتھ پچھلے 4 ماہ سے رہ رہی تھیں تاہم تین روز قبل دونوں کا جھگڑا ہوا اور موہن یاشیکا کو چھوڑ کر چلا گیا۔ پولیس نے اداکارہ کے دوست کے خلاف کیس رجسٹر کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے اور یاشیکا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔

وقت اشاعت : 16/02/2019 - 16:01:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :