کینسر سے لڑنے والے ورسٹائل اداکار عرفان خان واپس بھارت پہنچ گئے

ہفتہ 16 فروری 2019 16:01

کینسر سے لڑنے والے ورسٹائل اداکار عرفان خان واپس بھارت پہنچ گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئے ہیں۔عرفان کینسر کی ایک کمیاب قسم نیورو اینڈو کرائن میں مبتلا تھے اور علاج کیلئے لندن میں مقیم تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق عرفان خان ممبئی میں زیر علاج رہیں گے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عرفان ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی ریکارڈنگ کیلئے واپس آئے ہیں۔عرفان خان کے قریبی ذرائع کی طرف سے ان کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بقیہ تمام دعوئوں کو افواہ قرار دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 16/02/2019 - 16:01:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :