شادی نہیں کروں گی جس حد تک ممکن ہوا کنواری ہی رہوں گی،کترینہ کیف

ْشادی ایسا لفظ ہے جس کو سمجھ نہیں پائی ،مجھے نہیں لگتا میں اچھی بیوی ثابت ہوں گی، انٹرویو

ہفتہ 16 فروری 2019 16:09

شادی نہیں کروں گی جس حد تک ممکن ہوا کنواری ہی رہوں گی،کترینہ کیف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی نہیں کروں گی جس حد تک ممکن ہوا کنواری ہی رہوں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا کہ نہیں جانتی میری شادی کب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں حقیقتاً وہ نہیں جانتی کہ ہمیشہ تنہا رہ پائونگی یا نہیں تاہم جس حد تک ممکن ہو سکا کنواری ہی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شائد شادی ایک ایسا لفظ ہے جس کو میں سمجھ نہیں پائی اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اچھی بیوی ثابت ہوں گی۔

وقت اشاعت : 16/02/2019 - 16:09:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :