گلوکارہ میگھا’’سانجھا پنجاب‘‘کی کامیاب تقریب کے بعد مختلف ٹی وی شوز کی رونق بننے لگیں

اتوار 17 فروری 2019 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء)گلوکارہ میگھا’’سانجھا پنجاب‘‘کی کامیاب تقریب کے بعد مختلف ٹی وی شوز کی رونق بننے لگیں،تفصیلات کے مطابق سابقہ سٹیج قتالہ میگھا اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں انہو ں نے گزشتہ روز اپنے گیتوں کی لانچنگ الحمرا آرٹس کونسل میں ایک بڑی تقریب ’’سانجھا پنجاب‘‘ کے ساتھ کی اس کامیاب تقریب کے بعد اب میگھا مختلف نجی ٹی وی چینلز کے شوز میں خصوصی شرکت کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگانے میں مصروف ہیں،خصوصی گفتگوکے دوران میگھا کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کر کے موجودہ مقام حاصل کیا ہے مخالفین و حاسدین کی کبھی پرواہ نہیں کی اپنے کام پر توجہ مرکوز ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کامیابیوں کی بلندیو ں کوچھونے کی لگن رکھنے والے لوگ نہ ہی کسی سے حسد کرتے ہیں اور نہ ہی مخالفین و حاسدین کی پرواہ کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/02/2019 - 12:40:18