فلم کا اسکرپٹ مضبوط ہونا کامیابی کی دلیل ہے،بائو اصغرعلی

اتوار 17 فروری 2019 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پاکستانی فلموں میں کہانیوں، تکنیکی آلات اور مہارت کا فقدان ہے۔ پاکستانی تکنیک کاروں اور فلمسازوں کو مختلف موضوعات کو اپنی فلموں کا حصہ بنانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف پروڈیوسر،رائٹروبائوپروڈکشن کے روح رواں بائو اصغرعلی نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ پاکستان میں بعض بڑے بجٹ کی فلمیں بھی بنائی گئیں لیکن سرمایہ کاری کے باوجود ان میں خامیاں نظر آئیں۔

فلمیں کہانی کے علاوہ تکنیکی طور پر بہت کمزور نظر آئیں۔بائو اصغرعلی نے کہا کہ بیرون ملک سے تکنیکی آلات منگوانے چاہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذہین اور تجربہ کار ہدایتکارں کی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

معیاری فلم بنانے کے لئے ٹیم ورک کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ اگر فنکاروں کی طرف دیکھا جائے تو ہمارا ملک ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے۔ خوبرو اور باصلاحیت فنکاروں کی فراوانی ہے۔

تاہم ان کی صلاحیتوں کو وہی ہدایتکار صحیح معنوں میں اجاگر کر سکتاہے جو خود سوجھ بوجھ رکھتا ہو۔بائو اصغرعلی نے مزیدکہا کہ میرے خیال کے مطابق فلم کا سکرپٹ مضبوط ہونا کامیابی کی دلیل ہے۔ جب تک کہانی میں جان نہیں ہو گی اس وقت تک شائقین کو فلمی سکرین کی طرف متوجہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض لوگ تخلیقی کام بھی کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/02/2019 - 12:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :