10 دن تک اپنے آپ کو چینی سے دوررکھنا بہت مشکل ثابت ہوا‘ جنیفر لوپز

پہلے دن سے ہی مشکل محسوس ہونے لگی، پھر درمیان کا وقت بھی کچھ مشکل تھا اور آخر میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا‘گلوکارہ

پیر 18 فروری 2019 11:50

10 دن تک اپنے آپ کو چینی سے دوررکھنا بہت مشکل ثابت ہوا‘ جنیفر لوپز
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء)معروف امریکی گلوکارہ جنیفر لوپز نے گزشتہ ماہ کے آخر میں 10 دن تک چینی اور کاربوہائیڈریٹس کو اپنی خوراک سے نکالنے کے چیلنج کو قبول کیا تھا۔اور اب انہوں نے 10 روز کے دوران درپیش آنے والی مشکلات کا احوال بیان کیا ہے۔49 سالہ گلوکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران بتایا کہ 10 روز تک چینی کو خود سے دور رکھنا ان کے لیے بہت مشکل ثابت ہوا ایسا کرنے پر صرف سر درد کا ہی سامنا نہیں ہوتا بلکہ آپ کو ایک نئی حقیقت کا سامنا بھی ہوتا ہے، جیسے آپ خود کو پہلے جیسا محسوس نہیں کرتے، آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ چینی کی لت کے شکار ہیں۔

جنیفر لوپز نے بتایا کہ وہ ہر وقت چینی کے بارے میں سوچتی رہتی تھیںہر وقت میں سوچتی تھی وہ وقت کب آئے گا جب میں دوبارہ چینی کھاسکوں گی، آغاز میں یہ چیلنج بہت مشکل تھا، پہلے تو میں نے سوچا یہ تو صرف 10 دن کی بات ہے وہ تو ایسے ہی گزر جائیں گے مگر پہلے دن سے ہی مشکل محسوس ہونے لگی، پھر درمیان کا وقت بھی کچھ مشکل تھا اور آخر میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس چیلنج کے اختتام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ یہ محسوس کرکے حیران رہ گئیں کہ اب انہیں چینی کھانے کی خواہش پہلے جیسی نہیں رہی اور اچھا محسوس کرنے لگی ہیں اس سے ورم کسی حد تک کم ہوجاتی ہے، آپ کو اچانک جسم کو سوجا ہوا لگتا ہے اور اچھا احساس ہوتا ہے، آپ اس احساس کے بھی عادی ہوجاتے ہیں۔گلوکارہ کے شوہر بھی اس چیلنج میں ان کے شریک تھے۔
وقت اشاعت : 18/02/2019 - 11:50:42