بھارتی فوج پر حملہ، جھانوی کپور پاکستانی اخبار کی سرخی پر سیخ پا

میڈیا ایسے قابل مذمت فعل کو اپنے سیاسی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے‘اداکارہ

پیر 18 فروری 2019 11:50

بھارتی فوج پر حملہ، جھانوی کپور پاکستانی اخبار کی سرخی پر سیخ پا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پلوامہ میں بھارتی فوج پر خودکش حملے کے بعد پورا بھارت سیخ پا ہے اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی ایک دہائی ہے جو ختم ہونے کو نہیں آ رہی۔ مفروضوں پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے میں بالی ووڈ کی شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ہی کو دیکھ لیں جنہیں ایک پاکستانی اخبار میں شائع ہونے والی ہیڈلائن نے سیخ پا کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ ہیڈلائن معروف پاکستان انگریزی اخبار دی نیشن کی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ ’’فریڈم فائٹر کا حملہ، مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے 44اہلکار ہلاک۔‘‘جھانوی کپور نے اس ہیڈلائن کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ یہ سکرین شارٹ اس آرٹیکل کا ہے جس میں دہشت گردی کے حملے پر جشن منایا جارہا ہے اور اسے آزادی کی جنگ کہا جا رہا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ عمل ہے کہ میڈیا ایسے قابل مذمت فعل کو اپنے سیاسی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے۔جھانوی کا مزید کہنا تھا کہ پلوامہ حملے پر دکھی اور مشتعل ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہمارے جوانوں کو اپنے دفاع میں لڑنے کا موقع بھی نہیں ملا۔

وقت اشاعت : 18/02/2019 - 11:50:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :