ڈرامہ فلم’ ’لانگ شاٹ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

فلم 3مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

پیر 18 فروری 2019 11:53

ڈرامہ فلم’ ’لانگ شاٹ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) کامیڈی سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیارکیونکہ ہالی ووڈڈرامہ فلم لانگ شاٹ کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جوناتھن لیوین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دنیا کی بااثر ترین خواتین میں سے ایک خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے اپنے سابق محبوب کی خدمات حاصل کرتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں چارلز تھیرون،سیٹھ روجن،جون ڈیان،روی پٹیل،رینڈی اورٹن ،رینڈل پارک اور اینڈی سرکس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم 3مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/02/2019 - 11:53:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :