انسان کو کامیابیوں سے زیادہ اپنی ناکامیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے ‘احسن خان

جو شخص ناکامیوں سے دل برداشتہ ہو کر خاموشی اختیار کرلیتا ہے اس کیلئے اگلے راستے بند ہو جاتے ہیں

پیر 18 فروری 2019 13:17

انسان کو کامیابیوں سے زیادہ اپنی ناکامیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے ‘احسن خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) فلم اور ٹی وی کے خوبرو اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ انسان کو کامیابیوں سے زیادہ اپنی ناکامیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں اپنی پہچان بنانے کے لئے انسان کو محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور جو شخص ناکامیوں سے دل برداشتہ ہو کر خاموشی اختیار کرلیتا ہے اس کیلئے اگلے راستے بند ہو جاتے ہیں مگر جن لوگوں نے بھی اپنی ناکامیوں سے کچھ سیکھنے کے بعد جدوجہد جاری رکھی وہ لوگ بلآخر اپنی منزل پرلازمی پہنچے ہیں ۔

احسن خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے آنے والے اداکاروں کی رہنمائی کی ہے اور بڑے مثبت انداز میں انہیں گائیڈ کیا ہے ۔آج خدا کی ذات نے مجھے جو شہرت دی ہے اس میں میرے والدین کی دعائوں کے ساتھ سینئر اداکاروں کی رہنمائی اور دوستوں کی حوصلہ افزائی شامل رہی ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان شوبز انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ ابھر کے سامنے آرہا ہے اور خاص طور پر کراچی میں ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری عروج پر جا رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ جلد ہی فلم انڈسٹری بھی اپنی بحالی کی جانب گامزن ہو گی ۔
وقت اشاعت : 18/02/2019 - 13:17:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :