نیا گیت’’اک رل کے شام منایئے جی‘‘امانت راہی کی آواز میں آج ریکارڈ ہو گا

عکسبندی بھکھی نہر پر کی جائے گی، امانت راہی حضرت میراں بلیل سرکار کے مزار پر حاضری دیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 فروری 2019 12:45

نیا گیت’’اک رل کے شام منایئے جی‘‘امانت راہی کی آواز میں آج ریکارڈ ہو گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) معروف فوک گلوکار امانت راہی کی آوازمیں نیا گیت’’اک رل کے شام منائیے جی‘‘کوآج ریکارڈ کیا جائیگا،اس گیت کی ریکارڈنگ گلشن سٹوڈیوشیخوپورہ میں کی جائے گی،گیت کی شاعری معروف شاعرباؤاصغرعلی نے لکھی ہے،عکسبندی اسپیشل بھکھی والی نہرپرکی جائے گی،جس میں نامورومعروف ماڈلزاپنا کام عکسبندکروائیں گے،ویڈیوریکارڈنگ کے بعد امانت راہی معروف بزرگ ہستی حضرت میراں بلیل سرکار کے مزارپر خصوصی طورپر حاضری دیں گے۔

(جاری ہے)

عکسبندی کے بعد اس گیت کو کراچی کی معروف کمپنی اپنے سوشل میڈیا چینل پر ریلیزکریگی۔

وقت اشاعت : 18/02/2019 - 12:45:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :