ؓؓبھارت کشمیر میں استصواب رائے کرائے اور کشمیریوں سے مذاکرات کرے‘ کمل حسن

پیر 18 فروری 2019 16:38

ؓؓبھارت کشمیر میں استصواب رائے کرائے اور کشمیریوں سے مذاکرات کرے‘ کمل حسن
چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) بھارت میں سیاست میں آنے والے فلمی اداکار کمل حسن نے اپنی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کرائے اور کشمیریوں سے مذاکرات کرے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کمل حسن نے یہ بات بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیوں ڈرتا ہے اوروہ استصواب رائے کیوں نہیں کراتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے جب لوگ کہہ رہے ہیں کہ فوجی کشمیر میں مرنے کے لیے جارہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر سیاستدان درست رویہ اپنائیںتو کوئی فوجی نہیں مرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیر کے مستقبل کے بارے میں اس وقت لکھاتھا جب میں ایک جریدہ Maiyamنکال رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مجھے دکھ ہے کیونکہ بدقسمتی سے میں نے یہ باتیں پہلے ہی کہی تھیںکہ کیا کچھ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہاکاش میں نے کچھ اور پیشن گوئی کی ہوتی۔ کمل حسن نے کہاکہ اگر ہم ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت ایک بہتر ملک ہے تو ہمیں اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اب نیا سیاسی کلچر شروع ہورہا ہے۔ کمل حسن نے بھارتی حکومت اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے آزادکشمیر کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کہنے کے بجائے آزاد کشمیر کہا۔انہوں نے تامل ناڈو میں ایک نئی سیاسی پارٹی بنائی ہے۔
وقت اشاعت : 18/02/2019 - 16:38:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :