پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی

پیر 18 فروری 2019 18:56

پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے امپلوائز (فوائس) اور انڈین فلم اور ٹیلی ویڑن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز پلوامہ حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فلموں اور ڈراموں میں پاکستانی اداکاروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے اب باضابطہ طور پر پاکستانی اداکاروں پر بالی ووڈ اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

وقت اشاعت : 18/02/2019 - 18:56:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :