امن کے سفیر کہلانے والے اجے دیوگن کا اپنی فلم پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان

منگل 19 فروری 2019 12:07

امن کے سفیر کہلانے والے  اجے دیوگن کا اپنی فلم پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد حسب معمول پاکستان کیخلاف محاذ کھول لیا ہے اور بے بنیاد الزامات اور جھوٹے پراپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ امن کا سفیر کہلانے والے کھلاڑی اور فنکار اس محاذ پر آ کھڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گوتم گمبھیر اور کنگنا رناوت کے بعد اب اجے دیوگن نے بھی انتہائی شرمناک اور افسوسناک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کریں گے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ’’موجودہ حالات کے تناظر میں ’ٹوٹل دھمال‘ کی ٹیم نے فلم پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 19/02/2019 - 12:07:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :