اداکارہ خوشی بٹ کی پرفارمنس کے دوران نوٹوں کی برسات

منگل 19 فروری 2019 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) اداکارہ خوشی بٹ کی پرفارمنس کے دوران نوٹوں کی برسات ہو گئی۔ باری تھیٹر میں جاری نمائش اسٹیج ڈرامہ کے دوران اداکارہ خوشی بٹ اسٹیج پر پرفارم کرنے کیلئے آئیں جب وہ گانے پر رقص کررہی تھیں تو ہا ل میں بیٹھے دو منچلوںنے اپنی سیٹ سے اٹھ کر اچانک اداکارہ پر نوٹوں کی بارش کردی جس پر ہال میں موجود سکیورٹی انتظامیہ نے ان کو منع کردیا اور ان تنبیہ کی کہ ہال میں اس طرح کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

آپ اپنی سیٹ پر بیٹھ کر ڈرامہ دیکھیں جس کے بعد دونوں ڈرامہ بین اپنی سیٹ پر بیٹھ کر ڈرامہ دیکھتے رہے اور جب بھی خوشی بٹ کی انٹری ہوتی تو وہ جوش وخروش میں ناچنے لگتے ۔

وقت اشاعت : 19/02/2019 - 13:17:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :