آفرین پری بڑی اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک نفیس انسان بھی ہیں ‘پائل خان

میری مقبولیت اور شہرت پائل چوہدری سے بھی زیادہ ہے ،صرف لاہور کی حد تک محدود نہیں

منگل 19 فروری 2019 13:17

آفرین پری بڑی اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک نفیس انسان بھی ہیں ‘پائل خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) اداکارہ پائل خان نے کہا ہے کہ آفرین پری ایک بڑی اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک نفیس انسان بھی ہیں ، میں نے جب شروع میں انکے ساتھ کام کیا تھا تو انہوںنے میری بھرپور حوصلہ افزائی کی تھی جس کو کبھی میں فراموش نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جیلسی ایک عام بیماری ہے ۔مگر آفرین پری ایک خوش اخلاق اور اعلیٰ کردار کی اداکارہ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جو سینئر اداکار اپنے جونیئرز کی رہنمائی کرتے ہیں میرے نزدیک میں ان کو بڑا اداکار ہونے کے ساتھ بڑا نسان بھی تصو ر کرتی ہوں اور آفرین پری میں یہ ساری خوبیاں موجود ہیں۔اداکارہ پائل خان نے کہا کہ تھیٹرکی دنیا میں کام کرتے ہوئے تلخ تجربات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ،جب میں تھیٹر کی دنیا میں آئی تھی تو اس وقت بہت ساری اداکارائیںجو خود کو سپر سٹار سمجھتی تھیں وہ میر ے ساتھ تصویر بنوانا بھی مناسب نہیں سمجھتی تھیں ۔

(جاری ہے)

ایسی اداکارائوں کیلئے میں دعا ہی کرسکتی ہوں کہ خداان کے ذہن سے شہرت کا نشہ اتارے کیونکہ یہ عارضی ہے اور وہ وقت جلد آنے والا ہے جب نئی اداکارائیں انکی جگہ لے لیں گی کیونکہ انہوں نے اپنا وقت پورا کر لیا ہے اور اب کوئی انہیں تھیٹر پر دیکھنا پسند نہیں کرتا اور خاص طور پر پائل چوہدری کے بارے میں کہوں گی کہ وہ انتہائی نک چڑی اداکارہ ہے جس کے نخرے مان نہیںاور خود کو بڑی سٹار سمجھتی ہے ،میرے نزدیک بڑا سٹار وہ ہے جو اپنے جونیئرز کا خیال رکھے اور انکی رہنمائی بھی کرے ۔

انہوں نے کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ میری مقبولیت اور شہرت پائل چوہدری سے بھی زیادہ ہے اور میں صرف لاہور کے نہیں بلکہ پنجاب کے تمام تھیٹروں کے ساتھ کراچی آرٹس کونسل میں بھی پرفارم کرچکی ہوں جبکہ پائل چوہدری صرف لاہور کے تھیٹروں تک ہی محدود ہے ۔
وقت اشاعت : 19/02/2019 - 13:17:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :