وطن عزیز میں ایک بار پھر اچھی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں،ثنا ء نور

آگے ہمیشہ وہی لوگ بڑھتے ہیں جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 فروری 2019 12:48

وطن عزیز میں ایک بار پھر اچھی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں،ثنا ء نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر ) کامیابیاں اورناکامیاں زندگی کے ساتھ چلتی رہتی ہیں لیکن آگے ہمیشہ وہی لوگ بڑھتے ہیں جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ ثنا ء نور نے باؤ جی سے گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص اپنے ٹارگٹ کوپوراکرنے کے لیے قدم آگے بڑھا تا ہے توایک نہ ایک دن وہ اپنی منزل کوپاہی لیتا ہے، ثناء نور نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے کہا کہ اس وقت وطن عزیز میں ایک بار پھر اچھی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں اور ہمیں مزید معیاری پروجیکٹ کی فلمیں بنانا ہو نگئیں تاکہ جلد از جلد ہماری فلم انڈسٹری وہ مقام حاصل کر سکے جس کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 19/02/2019 - 12:48:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :