اسٹیج ڈرامہ’’چال تیری مستانی‘‘میں گلناز کی شاندار پرفارمنس

جمعرات 21 فروری 2019 13:25

اسٹیج ڈرامہ’’چال تیری مستانی‘‘میں گلناز کی شاندار پرفارمنس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء)اسٹیج ڈرامہ ’’چال تیری مستانی‘‘میں گلناز کی شاندار پرفارمنس ،تفصیلا ت کے مطابق الحمراء حال 2میں پیش کیا جانے والاا سٹیج ڈرامہ ’’چال تیری مستانی ‘‘ میں معروف اداکارہ گلناز نے اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس سے شائقین کی طرف سے تالیوں اور سیٹیوں کی گونج سے خوب داد وصول کر رہی ہیں،اس ڈرامہ کی کاسٹ میں گلناز کے علاوہ لیلیٰ صدیقی ،سونیا سیٹھی،سیمی خان،نواز انجم،چاند برال،وسیم پنوں،روشنی،سلیم پنچھی ودیگر فنکاروں نے بھی اپنی اپنی فنی صلاحیتوں سے ڈرامے کو چار چاند لگا ئے،اداکارہ گلناز کا کہنا ہے کہ فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنی فنی صلاحیتوں سے شائقین کے دل جیت سکے فحاشی پھیلانے سے کوئی فنکار نہیں بن سکتا ،انہوں نے کہا کہ کبھی سفارش یا فحاشی کا سہارانہیں لیا آج تک جتنا بھی کام کیا ہے عزت اوروقار کو مدنظر رکھ کر کیا ۔

وقت اشاعت : 21/02/2019 - 13:25:41

Rlated Stars :