گلوکار افضل ماہی کا نیاگیت ’’مشہور ہوندے گئے‘‘کل ریلیز ہوگا

جمعرات 21 فروری 2019 13:25

گلوکار افضل ماہی کا نیاگیت ’’مشہور ہوندے گئے‘‘کل ریلیز ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) گلوکار افضل ماہی کا نیا گیت ’’مشہور ہوندے گئے‘‘ 22 کل فروری کو ریلیز ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوک گلوکارافضل ماہی کے نئے گیت کی آڈیو ، ویڈیوریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے جسے (آج)22فروری کو ریلیز کر دیا جائے گا اس گیت کے شاعر اسحاق ڈار، ریکارڈسٹ اشرف مرزا ہیں، اس گیت کو ایس ایم گولڈ کمپنی ریلیز کرے گی ،ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے افضل ماہی نے بتایاکہ میرا یہ گیت شائقین موسیقی کو میرے سابقہ گیتوں سے بھی زیادہ پسند آئے گا ، انہوں نے کہا کہ گلوکار کی آواز اور شاعر کے لفظوں میں جان تب ہوتی ہے جب انہیں عشق کی چوٹ لگی ہو۔

وقت اشاعت : 21/02/2019 - 13:25:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :