گلوکارہ ہیرسنگھارکینسرکے عارضے میں مبتلا،حکومت سے مددکی اپیل

جمعرات 21 فروری 2019 13:25

گلوکارہ ہیرسنگھارکینسرکے عارضے میں مبتلا،حکومت سے مددکی اپیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) معروف اداکارہ وگلوکارہ ہیر سنگھار(خالدہ رشید)کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا ،حکومت سے علاج کے لئے مددکی اپیل ،بے روز گاری کی وجہ سے کئی فنکاروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ بعض سینئر فنکار حالات سے مایوس ہوکر امریکا، افغانستان اور مغربی ممالک میں ہجرت کر چکے ہیں جبکہ یہاں رہائش پذیر اکثریتی فنکار مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

فنکار آج مشکل زندگی گزار رہے ہیں اور کئی فنکار، شاعر اور ادیب حکومتی امداد کی آس میں اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ اداکارہ ،گلوکارہ ہیرسنگھار کا شماربھی شوبزانڈسٹری کے نامور فنکاروں میں کیا جاتا ہے، ہیرسنگھار اداکاری وگلوکاری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں ،وہ اپنا گھر اپنی گاڑیاں ہونے کے باوجودبھی ان کو حاصل نہیں کر سکتی کیونکہ ان کے گھرپرغنڈوں نے قبضہ کررکھا ہے، اب ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیرسنگھار(خالدہ رشید)کو چھاتی کا کینسرہوگیا ہے جس کا علاج وہ اپنے طورپرکروارہی ہیں، شوبزانڈسٹری سے وابستہ فنکاروں ودیگر نے حکومت سے اداکارہ وگلوکارہ ہیرسنگھار(خالدہ رشید)کا علاج سرکاری سطح پرکروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2019 - 13:25:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :