ہائیکورٹ نے تھیٹرز میں اضافی ٹکٹ چارجز وصولی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

لوگوں سے اضافی وصولی نہیں کی جاتی،ٹکٹ پر قانوں کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی وصول کر رہے ہیں‘وکیل الفلاح تھیٹر

جمعرات 21 فروری 2019 15:21

ہائیکورٹ نے تھیٹرز میں اضافی ٹکٹ چارجز وصولی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے تھیٹرز میں اضافی ٹکٹ چارجز وصولی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 26مارچ تک ملتوی کر دی ۔جسٹس فرخ عرفان نے کاشف احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لوگ بڑی تعداد میں تفریح کے لیے تھیٹرز کا رخ کرتے ہیں،لاہور میں تھیٹرز انتظامیہ لوگوں سے ٹکٹ سے زائد پیسے وصول کر رہی ہے، تھیٹرز کے ٹکٹ گھروں پر نرخ لسٹ آویزاں نہیں کی گئی۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت تھیٹرز انتظامیہ کو نرخ لسٹ آویزاں کرنے اور پنجاب حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کا حکم دے۔وکیل الفلاح تھیٹر آفتاب ظفر نے بتایا کہ تھیٹر آنے والے لوگوں سے اضافی وصولی نہیں کی جاتی،ٹکٹ پر قانوں کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی وصول کر رہے ہیں۔عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔
وقت اشاعت : 21/02/2019 - 15:21:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :