شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں اکتوبر میں بچے کی پیدائش متوقع

شاہی خاندان کی جانب سے گود بھرائی کی خفیہ رسم ادا کی گئی ، تقریب پرتعیش ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں ان کی قریبی دوستوں نے شرکت کی

جمعرات 21 فروری 2019 19:43

شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں اکتوبر میں بچے کی پیدائش متوقع
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو ڈچز آف سسیکس امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں برس اپریل تک بچے کی پیدائش ہوگی۔شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے حوالے سے اکتوبر 2018 میں شاہی خاندان نے تصدیق کی تھی۔شاہی خاندان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ڈیوک آف سسیکس اور ڈچز آف سسیکس کے ہاں آئندہ برس کے موسم بہار تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

شادی اور امید سے ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ میگھن مارکل اپنے آبائی ملک امریکا گئی ہیں۔ میگھن مارکل 5 روزہ دورے کے لیے نیویارک پہنچیں، جہاں انہوں نے بچے کی گود بھرائی کی رسم میں بھی شرکت کی۔اگرچہ میگھن مارکل کے بچے کی گود بھرائی کی رسم کے حوالے سے شاہی خاندان کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، تاہم متعدد امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ گود بھرائی کی رسم خفیہ طور پر نبھائی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے بچے کی گود بھرائی کی تقریب پرتعیش ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں ان کی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔گود بھرائی کی تقریب میگھن مارکل کی کینیڈین اسٹائلسٹ دوست جیسیکا ملرونی کی جانب سے منعقد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق میگھن مارکل کے بچے کی گود بھرائی کی تقریب میں صرف 15 افراد نے شرکت کی اور تقریب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔میگھن مارکل بچے کی گود بھرائی کی تقریب اور کچھ وقت دوستوں کے ساتھ گزارنے کے بعد شوہر ہیری کے ساتھ افریقی دورے پر جائیں گی، جہاں وہ کچھ دنی قیام کے بعد برطانیہ لوٹیں گی۔
وقت اشاعت : 21/02/2019 - 19:43:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :