کراچی، اداس گانے پرپرتشدد ،اداکاری پر فلمبندی کرنیوالے 6نوجوانوں کو پولیس نے گرفتارکر لیا

ہفتہ 23 فروری 2019 14:18

کراچی، اداس گانے پرپرتشدد ،اداکاری پر فلمبندی کرنیوالے 6نوجوانوں کو پولیس نے گرفتارکر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) کراچی کے علاقے کلفٹن کے قریب اداس گانے پرپرتشدد اداکاری پر فلمبندی کرنے والے 6 نوجوانوں کو ساحل پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا،عکس بندی کے دوران پولیس کی اچانک آمد بھی ریکارڈ کرلی گئی۔اس ضمن میں کراچی سائوتھ کے ساحل تھانے کی ایس ایچ او انسپکٹر سیدہ غزالہ نے بتایا کہ مددگار 15 پولیس پر عباسی نامی شخص نے اطلاع دی کہ کلفٹن میں دو دریا کے پیٹرول پمپ کے قریب ویران مقام پر متعدد افراد نے ایک نوجوان کو رسیوں میں جکڑ رکھا ہے اور اس پر تشدد کر رہے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ساحل سیدہ غزالہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں تو کالر کی اطلاع کے عین مطابق کارروائی جاری تھی۔پولیس کے مطابق ٹیپ ریکارڈر پر زندگی کی تلاش میں ہم، موت کے کتنے پاس آگئے گانا چل رہا تھا جس پر 6 نوجوان بغیر اجازت عکس بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

لڑکوں سے ملنے والی ویڈیو میں 5 نوجوانوں نے ایک نوجوان کو رسیوں میں جکڑا ہوا تھا اور باقی اسکو مار پیٹ کرنے کی اداکاری کر رہے تھے۔

فلم بندی کیلئے نوجوان کی شرٹ پھاڑ دی گئی تھی، تشدد زدہ حلئے کا میک اپ تھا، نوجوان کے چہرے پر خون دکھانے کیلئے نورس کا شربت استعمال کیا۔پولیس کے مطابق ٹیپ ریکارڈر، رسیاں اور نورس کی بوتل قبضے میں لے لی گئی ہے۔زیر حراست نوجوانوں عبدالحفیظ، عبدالعزیز، نبیل، شعیب، شاہ زمان اور سلمان کو ساحل تھانے منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق ان افراد پر پبلک مقام پر بغیر اجازت پر تشدد عکسبندی اور خوف وہراس پھیلانے کا الزام ہے ۔
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 14:18:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :