اداکارہ میرا نے اپنے ملازم پر شرم ناک الزام عائد کردیا

ملازم اے ٹی ایم سے 4 لاکھ روپے، گھر کے زیورات، کریڈٹ کارڈ اور پرس چوری کرکے بھاگ گیا ہے، اداکارہ

ہفتہ 23 فروری 2019 21:45

اداکارہ میرا نے اپنے ملازم پر شرم ناک الزام عائد کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) اداکارہ میرا نے اپنے ملازم پر شرم ناک الزام عائد کردیا۔میرا کا کہنا ہے کہ ان کا ملازم اے ٹی ایم سے 4 لاکھ روپے، گھر کے زیورات، کریڈٹ کارڈ اور پرس چوری کرکے بھاگ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے واقعے کے بعد تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرایا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کروانے کے باوجود تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا کریڈٹ کارڈ اور اس کا کوڈ ملازم محمد اصغر کے پاس تھا۔میرا نے بینک پر بھی ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موبائل فون پر اے ٹی ایم سے رقم نکلنے کا پیغام نہیں آیا۔ بینک اور ملازم کی ملی بھگت سے ان کے اکاؤنٹ سے رقم چوری ہوئی ہے۔ادکارہ کا کہنا تھا کہ بینک کو تحریری شکایت بھی کی ہے لیکن اس کا بھی کچھ نہیں بنا۔
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 21:45:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :