علی ظفر کشور کمار کا کردار بہتر ادا کرسکتے ہیں، اداکار آیوشمان کھرانا

میں نہیں سمجھتا کہ میں کشور کمار کے کردار سے انصاف کرپاؤں گا لیکن آپ کا شکریہ‘علی ظفر

اتوار 24 فروری 2019 11:20

علی ظفر کشور کمار کا کردار بہتر ادا کرسکتے ہیں، اداکار آیوشمان کھرانا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2019ء) بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا کا خیال ہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ گلوکار و اداکار کشور کمار کا کردار علی ظفر بہتر انداز میں نبھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل منیش سنگھ نامی صارف نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا تھا جس میں آیوشمان نے کہا تھا کہ وہ کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن پاکستانی اداکار علی ظفر کشور کمار کا کردار بہتر ادا کرسکتے ہیں اور انہیں ہی یہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

علی ظفر نے اس ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں کشور کمار کے کردار سے انصاف کرپاؤں گا لیکن آپ کا شکریہ کہ آپ نے میرا نام اس کردار کے لیے تجویز کیا، آپ کی محبت کا بھی بے حد شکریہ۔اس کے ساتھ ہی علی ظفر نے لیجنڈ گلوکارو اداکار کشور کمارکا 1965 میں ریلیز ہواگانا ’’پیار بانٹتے چلو‘‘ شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
وقت اشاعت : 24/02/2019 - 11:20:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :