ودیا بالن بھی پاکستان کیخلاف میدان میں آگئیں

کسی وقت سخت اقدامات بھی کرنا پڑتے ہیں، لگتا ہے سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے

اتوار 24 فروری 2019 11:20

ودیا بالن بھی پاکستان کیخلاف میدان میں آگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2019ء) بھارتیوں کا جنگی جنون بڑھتا ہی جارہا ہے، پلواما واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے داخلے پر پابندی اور بالی ووڈ سے اٹھنے والی پاکستان مخالف آوازوں میں بھارتی اداکارہ ودیا بالن بھی میدان میں آگئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سمجھا ہے کہ آرٹ سے زیادہ انسانوں کو ایک دوسرے سے کوئی چیز نہیں جوڑ سکتی۔ موسیقی، شاعری، رقص، تھیٹر اور سنیما انسانوں کو قریب لانے کے ذرائع ہیں، لیکن اس دفعہ لگتا ہے ہمیں کچھ تبدیل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی وقت سخت اقدامات بھی کرنا پڑتے ہیں، لگتا ہے سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔

وقت اشاعت : 24/02/2019 - 11:20:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :