پنجابی زبان میں جگت کا بڑا مزہ آتا ہے ‘جویریہ عباسی

پیر 25 فروری 2019 13:33

پنجابی زبان میں جگت کا بڑا مزہ آتا ہے ‘جویریہ عباسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2019ء) اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا کہ میں نے ٹی وی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کے ساتھ نجی ٹی وی چینل سے مختلف شو بھی ہوسٹ کیے ہیں جس میں ملک کی نامور شخصیات کے انٹرویو کیے جاتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مشکل انٹرویو سیاستدانوں کے ہوتے ہیں کیونکہ ان سے انٹرویو کا وقت لینا بہت مشکل ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میں نے بے شمار لوگوں کے انٹرویو کیے مگر شیخ رشید کا انٹرویو کرتے ہوئے بڑا مزہ آیا کیونکہ انکے منہ پر سنسر بورڈ نہیں ہوتا جو بھی انکی زبان پر آتا ہے اسے بلا جھجک بول لیتے ہیں ۔ جویریہ عباسی نے کہا کہ مجھے پنجابی زبان سمجھ نہیں آتی مگر پنجابی زبان میں جو جگت ہوتی ہے اسکی سمجھ آئے یا نہ آئے مگر اس کا مزہ مجھے بہت آتا ہے ۔
وقت اشاعت : 25/02/2019 - 13:33:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :