اداکارہ ایما تھامپسن کا خواتین کو ہراساں کرنے والے ہدایتکار کیساتھ کام کرنے سے انکار

سکائے ڈانس سٹوڈیوز نے ہدایتکار جان لسٹر کو شامل کر لیا جن پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے اداکارہ ایما تھامپسن نے سکائے ڈانس سٹوڈیو کے پروڈیوسرز کے سامنے اس فیصلے پر احتجاج بھی کیاہے

جمعرات 28 فروری 2019 12:22

اداکارہ ایما تھامپسن کا خواتین کو ہراساں کرنے والے ہدایتکار کیساتھ کام کرنے سے انکار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) برطانوی اداکارہ ایما تھامپسن نے کیلیفورنیا سکائے ڈانس سٹوڈیوز کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔اداکارہ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار اس لئے کیا کیوں کہ سکائے ڈانس سٹوڈیوز نے اپنی کمپنی میں ہدایتکار جان لسٹر کو شامل کر لیا جن پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ ایما تھامپسن نے سکائے ڈانس سٹوڈیو کے پروڈیوسرز کے سامنے اس فیصلے پر احتجاج بھی کیا ہے۔دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ ایما تھومسن نئی اینیمیٹڈ فلم ’لک‘ میں ایک کردار کو اپنی آواز دینے جارہی تھیں جس کی ریکارڈنگ کا آغاز بھی انہوں نے کردیا تھا۔

(جاری ہے)

البتہ اداکارہ نے اس وقت اس پروجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کردیا جب سکائے ڈانس اسٹوڈیو نے جان لسٹر کو اپنی کمپنی کا حصہ بنانے کا اعلان کیا۔

62 سالہ جان لسٹر ڈزنی کمپنی میں اینیمیشن چیف کی حیثیت سے کام کررہے تھے تاہم گزشتہ سال انہیں اپنی نوکری سے اس وقت ہاتھ دھونا پڑا جب ادارے میں موجود خواتین نے ان پر انہیں زبردستی گلے لگ کر اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔
وقت اشاعت : 28/02/2019 - 12:22:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :