کرائم ڈرامہ فلم ’‘لال کبوتر‘‘22مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کی کاسٹ میں منشا پاشا اور احمد علی سمیت راشد فاروقی اور علی کاظمی بھی شامل ہیں

جمعرات 28 فروری 2019 12:29

کرائم ڈرامہ فلم ’‘لال کبوتر‘‘22مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) کرائم ڈرامہ فلم ’‘لال کبوتر‘‘22مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں کراچی میں ہونے والے جرائم پر روشنی ڈالی گئی ہے اور شہر کے تاریک پہلو کی عکاسی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار احمد علی اکبر فلم میں ٹیکسی ڈرائیور عدیل احمد کا کردار نبھا رہے ہیں جن کا تعلق ایک چھوٹے طبقے سے ہے اور وہ دبئی جانے کے خواہاں ہیں جس کے لیے وہ غیر قانونی کام کرنے کے لیے آمادہ ہوجاتے ہیں۔

جب کہ منشا پاشا بطور عالیہ ملک جلوہ گر ہوں گی جو کسی کھوج میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں جس کے لیے وہ عدیل احمد کی مدد لیں گی۔فلم کی کاسٹ میں منشا پاشا اور احمد علی سمیت راشد فاروقی اور علی کاظمی بھی شامل ہیں۔کمال خان کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ آئندہ ماہ 22 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 28/02/2019 - 12:29:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :