سونو نگھم نے حالیہ صورتحال میں جشن منانے والے بھارتیوں کو شرمندہ کر دیا

یار تم پٹاخے نہ بجایا کرو،ابھی پہلی بال پڑی نہیں اور جیت گئے جیت گئے گا شور مچا دیا،پاکستانیوں کو غصہ دلاؤ گے تو وہ بھی پلٹ کر ہم پر وار کریں گے،افسوس ہمارے پاس ایک ذمہ دار میڈیا نہیں ہے۔ بھارتی گلوکار سونو نگھم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 مارچ 2019 10:48

سونو نگھم نے حالیہ صورتحال میں جشن منانے والے بھارتیوں کو شرمندہ کر دیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02مارچ 2019ء) گذشتہ روز بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان سے رہا کر دیا گیا۔بھارت اپنی شکست تسلیم کرنے کی بجائے اس پر جشن منا رہا ہے لیکن سونو نگھم نے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر جشن منانے والوں کو شرمندہ کر دیا۔اسی حوالے سے بھارتی کے معروف گلوکار سونو نگھم کا کہنا ہے کہ ہمارے دیس بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

میں کبھی بھی جنگ کی حمایت نہیں کرتا۔چاہے لوگ کچھ بھی کہیں تو میں جنگ کرنے کی حمایت بلکل بھی نہیں کروں گا۔،لیکن اب جو حالات چل رہے ہیں تو اس صورت میں ملک جو بھی کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔سونو نگھم نے مزید کہا کہ میں ایک بات کہوں گا تم لوگوں کو کہ پٹاخے بجانا نہ شروع کر دیا کرو،ابھی پہلی بار کچھ ہوا ہے یا نہیں اور تم لوگوں نے پٹاخے بجانا شروع کر دئیے ہیں اور انڈیا انڈیا کے نعرے لگانا شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں لوگ طرح طرح کے ٹویٹس کر کے پاکستانیوں کو چڑھا رہے ہیں لیکن اگر آپ چڑھاؤ گے تو پھر وہ بھی چڑھ کر آئیں گے۔کیونکہ پھر وہ لوگ غصے میں آکر اپنے ملک میں "شیم شیم" کے نعرے لگائیں گے تو مجبوراََ ان کو بھی ہم پر حملہ کرنا پڑے گا تو اس لیے جشن منانے کا کوئی تک نہیں بنتا۔

سونو نگھم نے مزید کہا کہ بھارت پہلی گیند مارتے ہی کہتے ہیں کہ ہم جیت گئے ہیں۔یہ بھارت کی بہت احمقانہ بات ہے ایک اچھا ملک تمیز سے رہتا ہے۔ٹی وی پر جو بھی چل رہا ہے وہ انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔کسی کی موت پر جشن نہیں منانا چاہئیے چاہے وہ ہمارے ملک کے ہوں یا کسی اور کے پر ہیں تو کسی کے بچے نہ اس لیے انڈیا کو اس تمام صورتحال میں مہذب لوگوں کی طرح برتاؤ کرنا چاہئیے،سونو نگم نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ذمہ دار میڈیا کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے پاس نہیں ہے۔انہوں نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کو بھی سراہا۔
وقت اشاعت : 02/03/2019 - 10:48:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :