پاکستانی فلمسٹار شان شاہد نے عدنان سمیع کی تاریخی بے عزتی کر دی

عدنان سمیع نہ تو پاکستانی ہے اورنہ ہی ایجنٹ، کیونکہ ایجنٹس کی عزت ہوتی ہے۔ شان شاہد کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 مارچ 2019 16:58

پاکستانی فلمسٹار شان شاہد نے عدنان سمیع کی تاریخی بے عزتی کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2019ء) : گلوکارعدنان سمیع کے بھارت کے حق میں پیغامات پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کی نظر میں ان کا مقام گرانے کے لیے انہیں آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا جس کے بعد یہ معاملہ بہت آگے نکل گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک طرف جہاں عدنان سمیع بھارت کو اپنی وفاداری ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں دوسری جانب ٹویٹر پر عدنان سمیع کے ایجنٹ ہونے کے ٹویٹس نے ان کی اس کوشش پر پانی پھیر دیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستانی فنکار شان شاہد نے بھی ٹویٹر پر ایک پیغام شئیر کیا لیکن عدنان سمیع کا تمسخر اُڑانے کی بجائے ان کی تاریخی بے عزتی کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شان شاہد کا کہنا تھا کہ عدنان سمیع نہ تو پاکستانی ہے اور نہ ہی ایجنٹ کیونکہ انٹیلی جنس ایجنٹس کی عزت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عدنان سمیع وہ واحد پاکستانی چیز ہیں جس پر ہم شرمندہ ہیں۔

بھارت انہیں اپنے پاس ہی رکھے کیونکہ وہ انہی کے ہیں۔
شان شاہد کے اس ٹویٹ پر بھی لوگوں نے عدنان سمیع کے حوالے شروع ہونے والا یہ تمسخر ختم نہیں کیا ۔ ایک صارف نے لکھا کہ آئی ایس آئی کی کے کچھ عناصر کی بے وقوفی کی وجہ سے یہ معلومات لیک ہو گئیں۔اور اب آپ اس بات کو کور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سچ تو سچ رہے گا۔ ہم کیوں ایسی معلومات کو خفیہ نہیں رکھ پاتے ؟ کیوں ہم اپنے قیمتی لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

یہ انتہائی شرمناک ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اللہ رحم کرے اور سمیع بھائی آپ اپنا خیال رکھیں، خود کو مشکوک نہ بنائیں۔ اور کوئی بھی انٹیلی جنس کی معلومات بھجوانے کے لیے کبوتروں کا استعمال کریں۔
ایک اور صارف نے تمسخرانہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہاں وہ ایجنٹ نہیں ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اللہ ان کی حفاظت فرمائے جنہوں نے اپنی جان کو پاکستان کے لیے خطرے میں ڈالا۔
ایک صارف نے تو شان شاہد کو ہی شاباش دے دی اور کہاکہ آپ بھارت میں بہترین پاکستانی ایجنٹ کا خیال کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/03/2019 - 16:58:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :