بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت واپسی پر شاہ رخ خان کا خصوصی پیغام
تمہاری بہادری ہمیں مضبوط بناتی ہے، ہم تمارے شکرگزار ہیں، گھر واپسی پر محسوس کی جانے والی خوشی اور جذبات کا کوئی نعم البدل نہیں: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام
محمد علی اتوار 3 مارچ 2019 00:23
شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ تمہاری بہادری ہمیں مضبوط بناتی ہے، ہم تمارے شکرگزار ہیں۔ شاہ رخ خان کا کہنا ہے گھر واپسی پر محسوس کی جانے والی خوشی اور جذبات کا کوئی نعم البدل نہیں۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بھارت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آرمی کےاسپتال منتقل کرد یا گیا ہے جہاں اُس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کروایا جا رہا ہے۔
ابھینندن سے پاکستان میں گزارے وقت کے حوالےسے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو تاحال اپنے گھر جانے نہیں دیا گیا جبکہ ابھینندن کی اہل خانہ سے صرف 9 منٹ کی ملاقات کروائی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو انٹیلی جنس بیورو لے جایا جائے گا جہاں اس کا میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ بھی کیا جائے گا۔ اس معائنے کا مقصد یہ طے کرنا ہے کہ پاکستان میں ابھینندن کو کہیں کوئی جسمانی نقصان تو نہیں ہوا۔یا انہیں کسی طرح کے ڈرگس دیے گئے ہوں اور جسمانی یا ذہنی اذیت دی گئی ہو تو جنیوا کنوینشن کے تحت اس کی تحقیق کرنا ذمہ داری بنتی ہے۔ اس معائنے کے دستاویزات تیار کی جائیں گی اور بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اس حوالے سے کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست رہنے کے بعد اب بھارت جا کر ابھینندن کا حاضر سروس رہنا بظاہر مشکل نظر آ رہا ہے۔ عین ممکن ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست جس پائلٹ کو بھارتی میڈیا نے ہیرو بنا کر پیش کیا اس کی بھارت حوالگی کے بعد ہی اسے زیرو کر دیا گیا تھا۔ ابھینندن کو جب گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو وہاں موجود بھارتی سپاہیوں نے اپنی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک کرنا گوارا نہیں کیا تھا۔ اور اب ابھینندن کو بھارت پہنچے اتنا وقت گزرنے کے باوجود انہیں تاحال گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Diane Farr
Amanullah Khan
Chace Crawford
Amber Heard
Laiba khan
Amy Acker
Beenish Chohan
Shehnaz Sheikh
Rauf Lala
Rupert Friend
rabya kulsoom
Nadeem Baig
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا