عدنان سمیع کی مثال دھوبی کے اس کتے کی ہے جو گھر کا ہوتا ہے اور نہ ہی گھاٹ کا

عدنان سمیع پاکستانی ہے نہ پاکستان کے ایجنٹ، یہ وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس پر ہم سب شرمندہ ہیں: پاکستانی فنکاروں کی شدید تنقید

muhammad ali محمد علی اتوار 3 مارچ 2019 23:02

عدنان سمیع کی مثال دھوبی کے اس کتے کی ہے جو گھر کا ہوتا ہے اور نہ ہی گھاٹ کا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2019ء) عدنان سمیع کی مثال دھوبی کے اس کتے کی ہے جو گھر کا ہوتا ہے اور نہ ہی گھاٹ کا، پاکستانی اداکار شان شاہد اور ٹوئٹر صارفین نے گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کی حمایت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا، کہنا ہے کہ عدنان سمیع پاکستانی ہے نہ پاکستان کے ایجنٹ، یہ وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس پر ہم سب شرمندہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد گلوکار عدنان سمیع نے ایک ٹوئٹر پیغام میں نریندر مودی کی حمایت کی اور بعدازاں پاک بھارت کشیدگی کو بڑھاوا دیتے ہوئے بھارتی ہونے کا ثبوت دیا جس پر صارفین اور شان شاہد نے ان کو کرارا جواب دیا۔اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ عدنان سمیع پاکستانی ہے نہ آئی ایس آئی کے ایجنٹ، یہ وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس پر ہم سب شرمندہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو لکھا کہ اسے آپ ہی رکھیں یہ آپ کے ہیں۔ شان شاہد نے عدنان سمیع کی جاسوسی فلم کا ٹائٹل ’ہاتھی زندہ ہے‘ تجویز کردیا۔ دوسری جانب اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع کی مثال دھوبی کے اس کتے کی ہے جو گھر کا ہوتا ہے اور نہ ہی گھاٹ کا۔ ٹوئٹر صارفین بھی گلوکار پر مزاحیہ میمز شیئر کررہے ہیں اور انہیں بھارت میں پاکستان خفیہ ایجنسی کا مخبر قرار دے رہے ہیں۔

حسن خان نامی صارف نے عدنان سمیع کی ایک ماضی اور ایک حال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا کہ 235 کلو گرام سے 75 کلو گرام تک، یہ پاکستانی ٹائیگر ہیں جو لگن اور محبت سے دشمن ریاست میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔خضر جدون نامی صارف نے گلوکار کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھیں میجر عدنان سمیع بھارت میں ایجنٹ کے طور پر کیسے مختلف مشن کے لیے اپنی لٴْک تبدیل کرتے ہیں۔ صارف شہریار علی خان نے عدنان سمیع کو بالی وڈ فلم ’تھری ایڈیٹ‘ کے گانے ’بہتی ہوا سا تھا وہ کہاں گیا اسے ڈھونڈو‘ پر ان کی ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی۔
وقت اشاعت : 03/03/2019 - 23:02:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :