پاک فلم انڈسٹری کا سنہری دور شرع ہو چکا ہے ، باؤ اصغر علی

فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کیلئے کوشاں ہیں:گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 مارچ 2019 11:22

پاک فلم انڈسٹری کا سنہری دور شرع ہو چکا ہے ، باؤ اصغر علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2019ء) پاک سوبز انڈسٹری کا دوبارہ سے سنہری دور شروع ہو چکا ہے مگر پھر بھی جب تک فلم انڈسٹری کی حکومت وقت سرپرستی نہیں کرے گی تب تک روٹھے شائقین فلم سینماؤں کا رخ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہا رپروڈیوسرو رائٹر باؤ اصغر علی نے ہمارے میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ جس طرح فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کیلئے کوشاں ہیں اگر حکومت کی طرف سے مناسب سپورٹ مل جائے توہماری فلم انڈسٹری دنوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی انشاء اللہ بہت جلد ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر پوری دنیا میں یہ ثابت کر دے گی کہ جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں۔
وقت اشاعت : 04/03/2019 - 11:22:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :